Time 06 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

میدان میں چھکے چھڑانے والے کوہلی کو کھانا بنانا آتا ہے؟ انوشکا نے سچ بتادیا

میدان میں چھکے چھڑانے والے کوہلی کو کھانا بنانا آتا ہے؟ انوشکا نے سچ بتادیا
میرے لیے بچوں کی روٹین بہت خاص ہے، ہم عام لوگوں سے زیادہ سفر کرتے ہیں: انوشکا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ گھر میں کبھی وہ اور کبھی شوہر ویرات کھانا بناتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما تقریباً 2 سال بعد بھارت واپس آئی ہیں، اس موقع پر ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران انوشکا نے شوہر ویرات کوہلی اور بچوں کی روٹین کے حوالے سے گفتگو کی۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انوشکا نے بتایا کہ ’میں نے اور ویرات نے  گھر میں ڈسکس کیا کہ اگر ہم اپنی والدہ  کے بنائے ہوئے کھانوں  کو گھر میں نہیں بنائیں گے تو یہ ریسیپیز ہمارے بچوں تک  نہیں پہنچ سکتیں لہٰذا کبھی میں اور کبھی ویرات کھانا پکاتے ہیں، میں کبھی کبھی والدہ کو ریسیپیز  جاننے کیلئے کال بھی کرلیتی ہوں‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میرے نزدیک یہ بہت اہم ہے کیوں کہ مجھے لگتا ہے اس طرح ہم اپنے بچوں  کو کوئی قیمتی شے منتقل کررہے ہیں ‘۔

انوشکا نے بتایا کہ ’میرے لیے بچوں کی روٹین بہت خاص ہے، ہم عام لوگوں سے زیادہ سفر کرتے ہیں اس دوران ہمارے بچے بھی بہت سی تبدیلیوں کا تجربہ کرتے ہیں لہٰذا ان کے لیے ایک روٹین بنا کر میں انہیں کنٹرول کا احساس دلا تی ہوں‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ  ’ہم کہیں بھی جائیں بچوں اور ہمارے لیے کھانے کے اور سونے کے اوقات مقرر ہیں، یہ روٹین ہمیں خود کو منظم کرنے میں مدد دیتی ہے‘۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے  2018 میں شادی کی تھی،  2021  میں جوڑے کے ہاں  بیٹی وامیکا  اور رواں برس بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید خبریں :