Time 06 ستمبر ، 2024
پاکستان

آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار

آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار
آپریشنل مسائل کی وجہ سے دمام سے لاہورکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 ملتان اتاری گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: ائیر لائنز کے آپریشنل مسائل کی وجہ سے  آج  7 پروازیں منسوخ اور 15 سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشنل مسائل کی وجہ سے دمام سے لاہورکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 ملتان اتاری گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی اسلام آباد کی نجی ائیر لائن کی 4 پروازیں، کراچی لاہور کی پرواز پی کے306، لاہور شارجہ کی پرواز پی کے 158 اور اسلام آباد سے شارجہ کی نجی ائیر لائن  کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ مسقط سےکراچی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہے جب کہ لاہور سے ابوظبی کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز 8 گھنٹے تاخیر اور کراچی کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

مزید خبریں :