Time 07 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارت میں بھیڑیوں کا خوف، عوام نے کتے کو بھیڑیا سمجھ کر مار دیا

بھارت میں بھیڑیوں کا خوف، عوام نے کتے کو بھیڑیا سمجھ کر مار دیا
یادو پور گاؤں کے مقامی لوگوں نے جانور کے حملے کی اطلاع دی تھی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں بھیڑیوں کے خوف کے مارے عوام نے حملہ کرنے والے کتے کو بھیڑیا سمجھ کر جان سے مار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں بھیڑیوں نے اپنے حملوں سے عوام کو خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے مطابق یادو پور گاؤں کے مقامی لوگوں نے جانور کے حملے کی اطلاع دی اور بتایا کہ جانور نے 65 سالہ شخص اور اس کے 4 سالہ پوتے پر حملہ کیا ہے جس پر انہوں نے اس جانور کو بھیڑیا سمجھ مار دیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے تاہم تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ بھیڑیا نہیں بلکہ ایک کتا ہے جب کہ گاؤں میں بھیڑیے کے پنجوں کے نشان بھی نہیں ملے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل مہسی میں رواں سال مارچ سے لوگوں پر بھیڑیوں کے حملے ہو رہے ہیں اور بارش کے موسم میں ان حملوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی سے اب تک بھیڑیوں کے حملوں میں 7 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 3 درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :