Time 07 ستمبر ، 2024
جرائم

کراچی میں میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل

کراچی میں میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل
موسیٰ کالونی میں مکان مالک میاں بیوی میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا تو 25 سالہ کرائے داربیچ بچاؤ کرانے پہنچا تھا: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا شخص قتل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موسیٰ کالونی میں مکان مالک میاں بیوی میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا تو  25 سالہ کرائے داربیچ بچاؤ کرانے پہنچا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم شوہر کے ہاتھ میں موجود قینچی کرائے دار کی گردن پر لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی واقعے کے بعد فرار ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کرائے دار  کی لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :