Time 08 ستمبر ، 2024
کھیل

بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
فوٹو: یو ایس اوپن

بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نے  امریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

مزید خبریں :