08 ستمبر ، 2024
کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شخص نے مرنے سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی پر الزام عائد کر دیا۔
کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ناصر زمان نامی شخص جاں بحق ہوا، ناصر زمان نے مرنے سے پہلے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ رہنما پیپلز پارٹی امجد آفریدی اور مسلح لوگوں نے 6 ستمبر کو اسے اغواء کرنےکی کوشش کی، ان پر فائرنگ بھی کی گئی، پولیس انہیں تحفظ دے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر زمان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں فہد، یوسف اور امجد آفریدی کا بیٹا بابر اعظم نامزد ہے۔
امجد خان آفریدی نے الزام لگایا کہ ان کے فارم ہاؤس پر فائرنگ کی گئی جس میں کا بیٹا زخمی ہوا، تحقیقات کی جائے۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ امجد خان آفریدی کے بیٹے پر فائرنگ کی اطلاع نہیں، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔