Time 08 ستمبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہے: اسحاق ڈار

پی ٹی آئی سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہے: اسحاق ڈار
 پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا : نائب وزیر اعظم__فوٹو: فائل

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا پہلے 9 مئی کے کیس کا فیصلہ ہو جانے دیں، سوشل میڈیا پر آزادی کے حوالے سے برطانوی حکام سے بات ہوئی، پہلے وہ ہمیں آزادی کے حوالے سے طعنے دیتے تھے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پورٹ کے واقعے کے بعد ملوث افراد کے خلاف برطانیہ میں سرعت کے ساتھ انصاف کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، ہمیں اپنے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرائل کا اشارہ دیا تھا۔

ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ملٹری کورٹ میں پہلے بھی ٹرائل ہوتے رہے ہیں، آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، ملٹری قوانین کے تحت لوگوں کا ٹرائل کیا جاسکتا ہے، عمران خان کے خلاف شواہد ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں، دن بدن یہ چیز واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ان کا ٹرائل وہاں پر ہوگا۔

مزید خبریں :