08 ستمبر ، 2024
ذیابیطس میں مبتلا پاکستانی نژاد باکسر محمد علی نے مسلسل بارہویں فائٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی نے مانچسٹر میں ہونے والی فائٹ اپنےنام کر لی۔
ذیابیطس میں مبتلاپاکستانی نژادباکسر نے سخت مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر جیت اپنے نام کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذیابیطس اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے لیے اپنی خدمات دینا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ باکسر محمد علی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں، وہ برطانوی باکسنگ فیڈریشن کی تاریخ کے پہلے ذیابیطس میں مبتلا باکسر ہیں۔