08 ستمبر ، 2024
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق لکھنو کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔
خبر کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا جبکہ مقامی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور کوشش ہے کہ مزید کوئی شخص ملبے تلے نا دبا ہو۔
پولیس کے مطابق عمارت 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، عمارت گرنے کے وقت ایک حصے پر تعمیراتی کام جاری تھا۔
حکام کے مطابق 3 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور گودام بنا ہوا تھا جبکہ پہلی منزل پر ایک میڈیکل کے سامان کا گودام تھا۔