08 ستمبر ، 2024
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں جب قومی ترانہ پڑھا گیا تو اسٹیج پر موجود متعدد لوگ احتراماً کھڑے ہونےکے بجائے اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے۔
قومی ترانہ پڑھنے کے دوران اسٹیج پرموجود پی ٹی آئی کی قیادت میں اکثریت بیٹھی رہی جن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شامل تھے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور اسٹیج سیکرٹری فیصل جاوید خان نے قومی ترانہ درمیان میں رکوا کر دوبارہ چلوایا۔
فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ قومی ترانہ چلایا جارہا ہے،انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔
فیصل جاوید نے قومی ترانہ دوبارہ چلوایا جس کے بعد اسٹیج پر موجود رہنما احتراماً کھڑے ہوئے۔