Time 09 ستمبر ، 2024
جرائم

کراچی:کورنگی میں شہریوں نے دو ڈاکو ماردیے

کراچی:کورنگی میں شہریوں نے دو ڈاکو ماردیے
ڈاکو کورنگی کے علاقے میں شہری سے لوٹ مار کررہے تھے جس دوران شہری کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں شہریوں کی فائرنگ اور تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کورنگی کے علاقے میں شہری سے لوٹ مار کررہے تھے جس دوران  شہری کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ علاقہ مکینوں نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان پرتشددکیا  اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے  2 مبینہ ڈاکوہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق  ڈاکوؤں کی ہلاکت پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :