Time 09 ستمبر ، 2024
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر
میچ کے اختتام میں 9 سیکنڈ باقی تھے کہ کوریا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا: فوٹو/ جیو نیوز

ہلنبیور: ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں جنوبی کوریا نے پاکستان کے خلاف آخری سیکنڈز  میں گول کرکے میچ 2-2  گول سے  برابر کردیا۔ 

چین کے شہر  ہلنبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان اور جنو بی کوریا کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر  ہوگیا۔

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور  جنوبی کوریا کے درمیان دلچسپ میچ ہوا ، کوریا نے دوسرے ہی کوارٹر میں گول کرکے برتری قائم کی جو تیسرے کوارٹر تک برقار رہی۔

پاکستان ٹیم تیسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کرسکی تھی اور ایک گول سے ہار رہی تھی لیکن چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور حنان شاہد نے اوپر نیچے دو گول کردیے۔

دوران میچ ایک وقت پر پاکستان 1-2 سے جیت رہا تھا مگر میچ کے اختتام میں 9 سیکنڈ باقی تھے کہ جنوبی کوریا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے باربر کردیا۔

  قومی ٹیم ایونٹ میں تیسرا میچ 11 ستمبر کو جاپان کے خلاف میچ کھیلے گی۔ 


مزید خبریں :