10 ستمبر ، 2024
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان آج کل علیحدگی کی خبریں سرگرم ہیں جس دوران سینئر اداکار کا وی لاگ بھی وائرل ہورہا ہے۔
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک بار پھر موضوع بحث بنا تھا تاہم تقریب سے وائرل کچھ تصویروں نے مداحوں کو خوش بھی کیا۔
اس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا تو وہیں کچھ روز بعد شادی کی انگوٹھی دکھا کر تاحال شادی شدہ ہونے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد ایشوریا کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ بچن ہاؤس میں بھی دیکھا گیا۔
اب امیتابھ بچن نےگزشتہ روز اپنی جوانی اور بڑھاپے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وی لاگ میں امیتابھ بچن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ جب آئینے میں دیکھا تو حیران رہ گیا کہ یہ چہرہ جو میں اب دیکھ رہا ہوں کچھ سال پہلے وہ کچھ اور تھا‘۔
اداکار نے لکھا کہ ’ میں اپنی کھڑکی سے خوشیوں کی آوازیں سنتا ہوں اور امید کے ساتھ خود کو تسلی دیتا ہوں لیکن زندگی اور توجہ دونوں قلیل المدتی ہے، زندگی مرجھا کر ختم ہوتی ہے، توجہ بھی مرجھا جاتی ہے اور آخر کار ختم بھی ہو جاتی ہے، بس ایک ہی مماثلت ہے، یہ سب کچھ بلآخر ختم ہو جاتا ہے‘۔
امیتابھ نے اپنے وی لاگ میں ہندوؤں کے گنپتی تہوار کا ذکر کرتے ہوئے خوشیوں کی دعا کی اور لکھا کہ زندگی کے آئندہ سال خوشیوں کی فراوانی کے ساتھ گزریں کیونکہ خوشی لامتناہی ہے‘۔
بالی وڈ کے سینئر اداکار نے وی لاگ کے آخر میں مداحوں شکریہ بھی ادا کیا۔