Time 10 ستمبر ، 2024
کھیل

’ ون ڈے کپ خوش آئند ہے‘، محمد رضوان اور شاداب ایونٹ میں بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم

’ ون ڈے کپ خوش آئند  ہے‘، محمد رضوان اور شاداب ایونٹ میں بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم
عام طور پر ہمیں ڈومیسٹک مقابلوں اور ٹیموں میں بین الاقوامی اور نوجوان کھلاڑیوں کا ایسا متحرک امتزاج نظر نہیں آتا: محمد رضوان کی گفتگو/ فائل فوٹو

فیصل آباد میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم  وولوز اورپینتھرز کے کپتان محمد رضوان اور شاداب خان نے ایونٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے جب کہ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ  کے حوالے سے گفتگو  کرتے ہوئے دونوں کپتانوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی، دونوں کپتانوں نے ایونٹ میں اچھی کار کردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وولوزکے کپتان محمد رضوان کی گفتگو  

وولوزکے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ’وولوز کی قیادت کرنے پر پرجوش ہوں جو ہوم ٹیم بھی ہے، ہماری اکیڈمی بھی اسی شہر میں قائم ہے، توقع ہے کہ مقامی کراؤڈبھی  ٹیم کے قدم باقدم ہو اور یہ حمایت وولوز کے لیے اہم ہوگی کیونکہ ہم اپنے  ہوم گراؤنڈ میں شان و شوکت حاصل کرنا چاہتے ہیں‘ ۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کراؤڈ ہمارے لیے 12 ویں کھلاڑی کے طور پر کام کرنے جارہے ہیں،عام طور پر ہمیں ڈومیسٹک مقابلوں اور ٹیموں میں بین الاقوامی اور نوجوان کھلاڑیوں کا ایسا متحرک امتزاج نظر نہیں آتا‘۔

 پینتھرز کے کپتان شاداب خان کی گفتگو

دوسری جانب  پینتھرز کے کپتان شاداب خان  کا کہنا تھا کہ ’ایک سیزن کے آغاز میں ایک روزہ کرکٹ کھیلنا کتنا اہم ہے جس میں پاکستان 4 ماہ کے اندر اندر 15 سے زیادہ ون ڈے میچوں میں حصہ لے گا‘۔

مزید خبریں :