Time 28 اگست ، 2024
کھیل

پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
فوٹو: پی سی بی 

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔

افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز 5 چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا۔ ان کی ٹیموں اور 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :