Time 10 ستمبر ، 2024
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا
سندھ ہائیکورٹ نے ان فیئرمینزکمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی قسم کی اشاعت سےروک دیا— فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری پر ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

انکوائری کےخلاف درخواست صدرکراچی بارعامر نواز وڑائچ نے دائر کی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو اسلام آبادہائیکورٹ کے جج کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے ان فیئرمینزکمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی قسم کی اشاعت سےروک دیا۔ 

عدالت نے پیمرا کو بھی حکم دیاکہ ان فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیامیں کوئی اشاعت نہ ہو۔

خیال رہے کہ جامعہ کراچی کی ان فیئر مینز کمیٹی اور سنڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیر مؤثر قرار دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی کمیٹی کی سفارشات اور سنڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

مزید خبریں :