10 ستمبر ، 2024
پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔
وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ججز کی تعداد بڑھا نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی پیش کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ حکومتی رکن کے بل میں ججز کی تعداد بڑھا کر 23 تجویز دی گئی ہے، گزشتہ دنوں اپوزیشن کی مخالفت کے باعث بل مؤخر کیا گیا تھا۔