11 ستمبر ، 2024
برطانیہ میں طلبہ کو سڑک عبور کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کیلئے موبائل فون کی بجائے راستے پر نظریں رکھنے کیلئے ’اسکرین ڈاؤن، آئیز اپ‘ مہم شروع کردی گئی۔
انشورنس کمپنی کے سروے کے مطابق برطانیہ میں 12 سے 15 برس کے 95 فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہیں۔
انشورنس کمپنی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سیکنڈری اسکول کے طلبا سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ ہر 5 میں سے ایک طالبعلم گاڑی سے ٹکرایا یا ٹکراتے ٹکراتے بچا۔
سروے نتائج کے مطابق 84 فیصد نے سڑک پر موبائل فون کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔