Time 11 ستمبر ، 2024
کھیل

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز
پہلے روز قومی ایتھلیٹس کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی۔—فوٹو:ا سکرین گریب

بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہونے والی چوتھی ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہوا ہے۔

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے 4 کھلاڑی ایکشن میں تھے جس میں قومی ایتھلیٹس کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی۔

خواتین کی ہائی جمپ مقابلے میں پاکستان کی عائزہ احمد 1.50 میٹر کا پہلا پڑاؤ بھی پار نہ کر سکیں۔

مردوں کی 100 میٹر دوڑ کی پہلی ہیٹ میں عمار ابراہیم آفریدی نے 12.69 سیکنڈز میں ریس مکمل کی اور وہ آخری نمبر پر رہے۔ 

دوسری ہیٹ میں محمد حسنین 11.32 سیکنڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ 100 میٹر کی دونوں ہیٹس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی فائنل میں جگہ نہ بنا سکا۔

800 میٹر کی دوڑ میں محمد شاہد نے 2:10.17 کی ٹائمنگ کے ساتھ ریس مکمل کی اور وہ بھی سب سے آخری نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :