12 ستمبر ، 2024
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرفلیمن ینگ سے ملاقات کرکے جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی اس ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں سیشن کے ایجنڈے پر بات چیت ہوئی جس کے بعد منیر اکرم نے پاکستان کی جانب اقوامن متحدہ کے صدر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
منیر اکرم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہے گی۔