Time 12 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارت: مسلح افراد نے فوجی افسران پر تشددکے بعد انکی خاتون دوست کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت: مسلح افراد نے فوجی افسران پر تشددکے بعد انکی خاتون دوست کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دونوں نوجوان آفیسرز اپنی دو خواتین دوستوں کے ساتھ پکنک منانے کی غرض سے گئے تو وہاں 8 سے 10 مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا/ فائل فوٹو

بھوپال: بھارت میں مسلح افراد کی جانب سے 2 نوجوان فوجی افسران پر تشدد کرنے اور ان کی ایک خاتون دوست کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے 2 میجر رینک کے فوجی افسروں اور ان کی 2 خواتین دوستوں کو تشدد کا نشانہ بنایااور ایک خاتون سے زیادتی بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب دونوں نوجوان آفیسرز جو اندور کے آرمی وار کالج میں ٹریننگ پر تھے اپنی دو خواتین دوستوں کے ساتھ پکنک منانے کی غرض سے جام گیٹ کے علاقے میں گئے تو وہاں 8 سے 10 مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان نے فوجی افسران اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک افسر اور ایک لڑکی کو  یرغمال بنایا اور باقی دونوں کو ان کی آزادی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان لاکر دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد رقم لینے کے لیے جانے والے نوجوان فوجی افسر نے اعلیٰ حکام کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

خبر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جب اس مقام پر پہنچے تو مسلح افراد فرار ہوگئے جس کے بعد دونوں افسران اور خواتین کو اسپتال منتقل کرکے ان کا میڈیکل کرایا گیا جہاں ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق ہوئی۔ 

اندور پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے پولیس کی 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

مزید خبریں :