Time 12 ستمبر ، 2024
دنیا

نمیبیا کا ہاتھی اور زیبرا سمیت جنگلی جانوروں کو مار کر گوشت عوام میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

نمیبیا کا ہاتھی اور زیبرا سمیت جنگلی جانوروں کو مار کر گوشت عوام میں تقسیم کرنیکا فیصلہ
اس پروگرام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے: وزارت ماحولیات و جنگلات/ فائل فوٹو

افریقی ملک نمیبیا نے ہاتھی اور زیبرا سمیت 700 سے زائد جنگلی جانوروں کو مار نے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت کی جانب سے جنگلی جانوروں کو مارنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے۔

وزارت نے کہا کہ خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی حیات کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا، ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں جنہیں نیشنل پارکس سمیت دیگر علاقوں سے شکار کرکے لایا جائے گا۔

وزارت نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمیبیا کی حکومت نے رواں سال مئی کے مہینے سے ہی خشک سالی کی وجہ سے ریاستی ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق خشک سالی کے باعث نمیبیا کی آدھی آبادی خوارک کی قلت کا شکار ہے۔

مزید خبریں :