Time 12 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

حبا علی کو کس ہٹ کریکٹر سے انکار پر افسوس ہے؟

حبا علی کو کس ہٹ کریکٹر سے انکار پر افسوس ہے؟
اداکارہ حبا علی نے مائی ری، راہ جنون، شِدت اور جان نثار سمیت دیگر ڈراموں میں کام کیا ہے/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ حبا علی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک ہٹ کردار سے انکار کیا جس کا انہیں افسوس ہے۔

حال ہی میں حبا علی ایک نجی ٹی وی شو کی مہمان بنی جہاں انہوں نے حاضرین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہا 'عشق زہے نصیب' ڈرامے میں اہم کردار ملا تھا، ڈرامے میں مجھے زاہد کی والدہ کا کردار ادا کرنا تھا جسے کرنے سے میں نے انکار کر دیا تھا۔

حبا علی نے اپنے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے ٹھکرا دیا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ ایک سائیڈ کریکٹر ہے، ڈرامے میں مین کردار اداکارہ سونیا کر رہی تھیں لیکن ڈرامے میں زاہد کی ماں کا بھی کردار اہم تھا جو بعد میں بہت ہٹ ہوا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ زاہد کی ماں کا کردار پھر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کیا تھا جو ان کیلئے خوش قسمت ثابت ہوا اور وہ ایک اسٹار بن گئیں، مجھے افسوس ہے کہ اتنا بڑا موقع میرے ہاتھ سے چلا گیا۔

واضح رہے اداکارہ حبا علی نے مائی ری، راہ جنون، شِدت اور جان نثار سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید خبریں :