Time 12 ستمبر ، 2024
کھیل

بنگلادیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان کیخلاف سیریز کی انعامی رقم رکشے والے کی فیملی کو دیدی

بنگلادیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان کیخلاف سیریز کی انعامی رقم رکشے والے کی فیملی کو دیدی
بنگلادیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان کیخلاف سیریز کی انعامی رقم رکشے والے کی فیملی کو دیدی—فوٹوـ  مہدی حسن میراز

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہدی حسن میراز نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بنگلادیشی بیٹر مہدی حسن میراز نے وعدے کے مطابق سیریز میں جیتی انعامی رقم بنگلادیش میں رکشے والے کی فیملی کو دے دی۔

رپورٹ کے مطابق رکشا ڈرائیور بنگلادیش میں حالیہ تحریک کے دوران مظاہروں میں جاں بحق ہوا تھا۔

جس پر مہدی حسن میراز جو  پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئرآف دی سیریز قرارپائے تھے انہوں نے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکشا چلانے والے کی فیملی کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بنگلادیش میں 16جولائی سے 11 اگست تک جاری مظاہروں میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب بنگلادیش کی عبوری حکومت کی مشیر صحت نورجہاں بیگم کا کہنا  تھا کہ ملک میں حالیہ عوامی مظاہروں کے دوران 1000 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید خبریں :