Time 12 ستمبر ، 2024
پاکستان

گیس کے اضافی کنکشن دیے تو جن گھروں میں گیس آرہی ہے وہ بھی نہیں آئیگی: مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہےکہ گیس کی ملکی پیداوار  مسلسل کم ہو رہی ہے، اضافی کنکشن دیے تو جن گھروں میں گیس آرہی ہے وہ بھی نہیں  آئےگی۔

 قومی اسمبلی میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر  ڈاکٹر مصدق ملک نے بتایا کہ ملک میں گیس کے ذخائر میں 4 فیصد کمی ہو رہی ہے، اضافی کنکشن دیں گے تو جن گھروں میں گیس دے رہے ہیں وہ بھی نہیں دے سکیں گے۔

وفاقی وزیر برائے نے کہا کہ گیس کی کمی کا مسئلہ درآمدی ایل این جی کو دے کر حل کیا جاسکتا ہے، ایل این جی وافر مقدار میں دستیاب ہے، مگر وہ جس بھاؤ  پر آ رہی ہے، اس پر کوئی خریدنےکو تیار  نہیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک کے مطابق جو ایل این جی کنکشن لگانے کو  تیار  ہے، ان کو کنکشن دیے جا رہے ہیں، سب اسٹینڈرڈ سلنڈر کا استعمال جرم ہے،  یہ یقینی بنائیں گے کہ سب اسٹینڈرڈ  سلنڈر گھروں میں نہ دیے جائیں۔

مزید خبریں :