Time 13 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جنسی جرائم میں سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر ایک اور فرد جرم عائد

جنسی جرائم میں سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر ایک اور فرد جرم عائد
فوٹو: فائل

امریکی شہر نیویارک میں مین ہیٹن کی عدالت نے جنسی جرائم میں سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسرہاروی وائن اسٹائن  پر جنسی جرائم کے الزام میں ایک اور فرد جرم عائد کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائن اسٹائن کیخلاف عدالتی فرد جرم ان کی غیر موجودگی کے باعث مہر بند کردی گئیں جس کی وجہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ان پر تین خواتین کیخلاف جنسی جرائم کا الزام ہے۔

چند روز قبل جیل میںہاروی وائن اسٹائن کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں دل کا آپریشن کیا گیا تھا، میڈیکل وجوہات کی بنا پر انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

72 سالہ ہاروی وائن اسٹائن کو 2020 میں فرسٹ ڈگری سیکشوئل ایکٹ اور تھرڈ ڈگری ریپ کے جرائم ثابت ہونے پر 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بعد میں ان کی اپیل پر سزا معطل ہوگئی تھی۔

ہاروی وائن اسٹائن اسی نوعیت کے جنسی جرائم ثابت ہونے پر لاس اینجلس کی عدالت سے سے بھی سزا یافتہ ہیں، اس وقت ہاروی وائن اسٹائن جیل میں 16 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں  تاہم اس سزا کے خلاف بھی عدالت میں اپیل داخل ہے۔

مزید خبریں :