Time 13 ستمبر ، 2024
پاکستان

مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے: فیصل واوڈا

مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے: فیصل واوڈا
مراد سعید چھپا ہوا کیوں ہے؟ وہ سامنے کیوں نہیں آتا: سابق وفاقی وزیر

سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے جیل ہی فائدے میں ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدے میں ہے، جیل توڑنے کی بات کرنے والے ان کی زندگی کی ضمانت کیسے دیں گے؟

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، مراد سعید چھپا ہوا کیوں ہے؟ وہ سامنے کیوں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سارا ملبا بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے، فیض حمید اور علی امین گنڈاپور کی باہمی گفتگو سامنے آ چکی ہے، گنڈا پور کے خلاف پرچہ کٹ چکا، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا گنڈاپور نے پہلے کہا کہ کسی کا باپ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کر سکتا، اب وہی کہہ رہے ہیں کہ کسی کا باپ بھی ان کا ملٹری ٹرائل نہیں کر سکتا۔

مزید خبریں :