Time 13 ستمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کا حکم
دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات شروع  کردیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ باڈی کیم پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکاروں کو لگائے جائیں گے جب کہ دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، باڈی کیم لگانے کا مقصد پولیس کے رویے میں بہتری اور مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں :