13 ستمبر ، 2024
بھارت میں ایک شخص نے اپنی موٹر سائیکل سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے منفرد انداز میں کیک کاٹ کر اس کی سالگرہ منائی۔
کچھ لوگوں کو اپنی چیزوں سے بہت زیادہ محبت ہوتی ہے اور وہ ان کا بہت خیال بھی رکھتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی اپنی کسی بے جان چیز کی سالگرہ منائی ہے؟
یقیناً آپ کا جواب بھی ناں میں ہی ہوگا لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنی موٹرسائیکل سے اس قدر محبت ہے کہ شخص نے اپنی بے جان موٹرسائیکل کی سالگرہ منائی۔
اس شخص کی موٹر سائیکل کی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے موٹرسائیکل کے ٹائر پر چھری لگا کر کیک کاٹا جب کہ اس دوران موٹرسائیکل کی سالگرہ منانے کیلئے پورا خاندان جمع تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کسی نے مزاحیہ تو کسی نے حیرانی کا اظہار کیا۔