Time 13 ستمبر ، 2024
جرائم

کراچی ائیرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے قبضے سے سوا کلو ہیروئن برآمد

کراچی ائیرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے قبضے سے سوا کلو ہیروئن برآمد
مسافر محمد شعیب بحرین جانے کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا: ترجمان/ فوٹو اے ایس ایف

کراچی: ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے سوا کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد شعیب بحرین جانے کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا، جہاں سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ 

اے ایس ایف کے مطابق سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران خفیہ طور پر چھپائی گئی 1.203کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف نے بتایا کہ مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :