Time 13 ستمبر ، 2024
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 11ہزار 772 ارب روپے فراہم کردیے

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 11ہزار 772 ارب روپے فراہم کردیے
روایتی بینکوں کو 7 دن کے لیے 2 ہزار 643 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی گئی ہے—فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 11 ہزار 772 ارب روپے فراہم کردیے۔

مرکزی بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 7 دن کے لیے 2 ہزار 643 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ روایتی بینکوں کو 28 دن کے لیے 9003 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی گئی ہے جب کہ اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لیے 125 ارب روپے کی فنڈنگ 17.59فیصد شرحِ منافع پر کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ 28 دن کے مارکیٹ آپریشن کے لیے بولی نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :