Time 13 ستمبر ، 2024
کھیل

مودی کی پیرالمپکس میں میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب، دلچسپ گفتگو کی

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرالمپکس میں میڈلز جیتنے والے  بھارتی ایتھلیٹس کو اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر المپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی ایتھلیٹس کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔اس موقع پر مودی نے پیرا ایتھلیٹس سے خوش گپیاں بھی کیں۔

پیرا لمپکس میں  بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے  نودیپ سنگھ نے بھارتی وزیراعظم کو ٹوپی بھی پہنائی اور دونوں نے دلچسپ گفتگو بھی کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پیرالمپکس میں7 گولڈ میڈلز سمیت 29 میڈلز اپنے نام کیے۔

دوسری جانب پاکستان کو پیرالمپکس میں برانز میڈل جتوانے والے ایتھلیٹ حیدر علی کی وطن واپسی پر کوئی اعلیٰ حکومتی شخصیت ائیر پورٹ پرموجود نہیں تھی۔

صرف وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے دفتر میں بلا کر ان سے ملاقات کی تھی۔ تاحال کسی اعلیٰ حکومتی شخصیت نے حیدر علی کے لیے کسی انعام کا اعلان بھی نہیں کیا۔

حیدر علی نے چوتھی مرتبہ پیرالمپکس میں میڈل حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں :