13 ستمبر ، 2024
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس میں مرکزی ملزمہ فلک جاویدکےخلاف پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کے مطابق مرکزی ملزمہ فلک جاوید کے مبینہ سہولت کار حیدرعلی کوگرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع سائبرکرائم کا کہنا ہے کہ ملزم حیدر علی فلک جاوید سے مسلسل رابطے میں تھا۔ ذرائع سائبرکرائم کے مطابق ملزم حیدرعلی کوپشاورکی تحصیل مٹہ سے گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کیلئے 18 ستمبر تک کی مہلت دے رکھی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عظمیٰ بخاری کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی ویڈیو کے ساتھ ٹرینڈ چلایا گیا، فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، ویڈیو کو یہ کہہ کر ہٹا دیا گیا کہ یہ ویڈیو فیک ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ان جعلی ویڈیوز سے عظمیٰ بخاری کی ساکھ کو جو نقصان ہوا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔