پاکستان

مجوزہ آئینی ترامیم میں شامل 20 سے زائد شقیں کونسی ہیں؟ جیو نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں

اسلام آباد:  مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلی ہیں، مجوزہ  آئینی ترامیم  میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم میں آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 میں ترمیم شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  بلوچستان  اسمبلی کی نمائندگی  میں اضافے کی ترمیم بھی شامل ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں 65  سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز شامل ہے۔

آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم بھی تجاویز میں شامل ہے، منحرف اراکین کا ووٹ، آرٹیکل 63 میں ترمیم بھی شامل ہے۔

آئینی عدالت کے فیصلے پراپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کیے جانےکا امکان ہے۔ 

آئینی عدالت میں آرٹیکل 184،185،186 سے متعلق  درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

ہائی کورٹ کے ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کرنےکی تجویز بھی شامل ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی تقرری، سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگی۔ حکومت سپریم کورٹ کے 5  سینئر ججز  میں  سے چیف جسٹس لگائےگی،  آئینی عدالت کے باقی 4 ججز  بھی حکومت تعینات کرےگی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سپریم کورٹ اور  ہائی کورٹ کے ججز کی  تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اور  پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائےگا۔

  •  آئین کا آرٹیکل 181 ججزکی عارضی تقرری سے متعلق ہے۔
  • آئین کا آرٹیکل 184 از خود نوٹس اختیار سے متعلق ہے۔
  • آئین کا آرٹیکل 185 فیصلوں پر اپیل سے متعلق ہے۔
  • آئین کا آرٹیکل 186 صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے مشاورتی اختیار  سماعت سے متعلق  ہے۔
  • آئین کا  آرٹیکل 63 رکن پارلیمنٹ کی اہلیت سے متعلق ہے۔
  • آئین کا آرٹیکل 63 اے ڈی فیکشن کلاز  ہے اورپارٹی سربراہ کے اختیار  سے متعلق ہے۔
  • آئین کا  آرٹیکل 51  مخصوص نشستوں سے متعلق ہے۔
  • آئین کا آرٹیکل 175 سپریم کورٹ اور  ہائی کورٹس کی تشکیل اور ججز تقرریوں  سے متعلق ہے۔
  • آئین کا آرٹیکل 175 اے سپریم کورٹ  آف پاکستان کے ججز کی تعیناتی سے متعلق ہے۔
  • آئین کا آرٹیکل187 مکمل انصاف سے متعلق ہے۔

مزید خبریں :