Time 15 ستمبر ، 2024
پاکستان

فضل الرحمان نے سپورٹ نہیں کیا، نمبرز کا صبح ہی پتہ چلے گا: خواجہ آصف کا انکشاف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے نمبر پورے نہیں تھے، اس لیے اجلاس ملتوی ہوا۔

مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل ہوگا۔ آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہوگا۔ اس حوالے سے خواجہ آصف سے سوال کیا گیاکہ مولانا فضل الرحمان کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا میں اسمبلی میں تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ لگتا ہے نمبر پورے نہیں تھے اس لیےاجلاس ملتوی ہوا، مجھے فیکٹس کا نہیں پتا کیا ہوا ہے۔

بعدازاں صحافیوں نے وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا کل تک نمبر پورے ہوجائیں گے؟ ان کا کہنا تھاکہ صبح ہی پتہ چلے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔

مزید خبریں :