16 ستمبر ، 2024
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی تھانے میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق شاہ فیصل تھانے میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے گھرمیں گلے میں پھندا ڈال کر اور پنکھے سے لٹکر خود کشی کرلی۔
ابتدائی تحقیقات میں خودکشی کی وجہ گھریلوں جھگڑے معلوم ہوئے ہیں تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ،خاتون اہلکار شاہ فیصل کالونی تھانے کی سی آر او ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھی۔