پاکستان

آئینی ترمیم پر فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیراعظم اور بلاول کا اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔

شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مجوزہ آئینی ترامیم پربھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

اس ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے اور ان سے آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ مولانا کو بتایا ترمیمی بل پیپلزپارٹی بنا رہی ہے، آپ کوئی تجویز دینا چاہتے ہیں تو لے آئیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کیلئے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔

مزید خبریں :