17 ستمبر ، 2024
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے.
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میتھیو ملر نے مزید کہا کہ جان باس نے علاقائی استحکام، خوشحالی کی اہمیت پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔