Time 17 ستمبر ، 2024
پاکستان

مجوزہ آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی سے غیر رسمی بات ہوئی ہے: رانا ثنااللہ

مجوزہ  آئینی ترامیم  پر  پی ٹی آئی سے غیر رسمی بات ہوئی ہے: رانا ثنااللہ
جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور کرائی جاسکتی ہیں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر  پی ٹی آئی سے بھی غیر رسمی بات ہوئی ہے۔ 

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جن ترامیم پر اتفاق ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور کرائی جاسکتی ہیں، وقتی طور پر کامیابی نہ ملنا حکومت کی ناکامی نہیں ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر پی ٹی آئی سے بھی غیر رسمی بات ہوئی ہے اور وہ بھی سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔ 

مشیر سیاسی امور کا کہنا تھا کہ کہ عدالتی نظام کام نہیں کررہا جس کی وجہ سے دیگر معاملات بھی آگے نہیں بڑھ رہے۔ 


مزید خبریں :