17 ستمبر ، 2024
بھارت نے چین کو شکست دیکر پانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔
بھارتی ہاکی ٹیم نے منگل کو میزبان چین کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ایک صفر سے ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا۔
موکی میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کی جانب سے میچ کا واحد گول جگراج سنگھ نے کیا۔
بھارت نے پانچویں بارایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی جیتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل جیتا۔
موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 5گول سے ہرادیا۔