Time 17 ستمبر ، 2024
کھیل

پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی اسجد اقبال اور اویس منیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پری کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال کا مقابلہ ہانگ کانگ کے چینگ یو کیو سے تھا جس میں پاکستانی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو 4-1 سے شکست دی۔

پہلا فریم ہارنے کے بعد اسجد نے عمدہ کھیل پیش کیا اور اگلے چار فریم مسلسل جیت کر  کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کے دوسرے کیوسٹ اویس منیر نے بھی ہانگ کانگ کے کھلاڑی چاؤ ہومن کو 4-2 سے ہرایا۔


مزید خبریں :