Time 18 ستمبر ، 2024
دنیا

امریکا میں قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف مقدمہ کردیا

امریکا میں قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف مقدمہ کردیا
گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش پر بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کیا ہے۔ فوٹو فائل 

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کر دیا۔

غیر مکی میڈیا کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش پر مقدمہ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کیا ہے، خالصا رہنما نے اپنی درخواست میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے اجیت ڈوول، نکھل گپتا اور دیگر کو نامزد کیا ہے۔

امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

وکیل گرپتونت سنگھ نے کہا کہ قتل کی سازش میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے امریکا میں ہی امریکی شہری کے قتل کی سازش کی لیکن بھارتی دھمکیاں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم نہیں روک سکتیں، آزادی کی قیمت موت ہے تو اس کا سامنا کرنےکو بھی تیار ہوں۔

مزید خبریں :