Time 18 ستمبر ، 2024
جرائم

ننکانہ انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 3 دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ننکانہ انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 3 دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی جس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ فوٹو فائل

ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، اسی دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، 2 رائفل، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :