18 ستمبر ، 2024
خوشبو دنیا کے ہر کونے میں بسنے والوں کو پسند ہے جو انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہے اور قریب موجود لوگوں میں خوشگوار احساس پیدا کرتی ہے۔
دنیا بھر میں بہت سی نامور کمپنیاں ہیں جو مہنگے اور بہترین پرفیوم بناتی ہیں جو خوشبو پسند کرنے والوں کی فہرست میں موجود رہتی ہیں۔
آج ہم آپ کو چند ایسے پرفیومز کا بتاتے ہیں جن کی نہ صرف قیمت ملینز ڈالر میں ہے بلکہ ان کی بوتلیں سونے اور ہیروں سے سجی ہوئی ہے۔
le monde sur mesure
یہ ایک فرانسینی کمپنی کا پرفیوم ہے جسے پیرس میں تیار کیا جاتا ہے۔
اس پرفیوم کی خاصیت یہ ہے کہ اسے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے اور اس کی تیاری میں ایک سال کا وقت لگتا ہے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس کی خوشبو کو بنانے کیلئے استعمال ہونے والے اجزا انتہائی نایاب اور مخصوص ہیں۔
خوشبو کے ساتھ ساتھ اس کی بوتل بھی بہت قیمتی ہے کیونکہ اسے 2 کلو سونا اور ہزار کے قریب ہیروں سے بنایا گیا ہے۔
اگر بات کی جاتی ہے قیمت کی تو اس مہنگے ترین پرفیوم کی قیمت 1.8 ملین امریکی ڈالر ہے۔
le monde sur mesure
یہ بھی فرانسیسی کمپنی کا ہی ایک پرفیوم ہے اور اس خوشبو کو خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے خاندان کیلئے بنایا جاتا ہے جس کی قیمت 1.5 ملین امریکی ڈالر ہے۔
اس پرفیوم کی بوتل کی سجاوٹ بھی ہیرے اور سونے سے کی گئی ہے۔
shumukh
اس پرفیوم کو متحدہ عرب امارت کی ایک کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 1.3 ملین امریکی ڈالر ہے۔
اس پرفیوم کی بوتل بھی انتہائی خوبصورت ہے جس میں 3 ہزار 571 ہیرے اور بڑا سچل کا موتی، 5 کلو چاندی اور 18 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے۔
Million-Dollar Fragrance Bottle
اس پرفیوم کے نام سے ہی آپ کو اس کی قیمت کا اندازہ تو ہو ہی گیا ہوگا لیکن اس خوشبو کی بوتل پر سونے کے ساتھ ساتھ ہیروں اور دیگر قیمتی پتھروں سے سجاوٹ کی گئی ہے۔
اس ملین ڈالر کے پرفیوم کو ڈی کے این وائے کی جانب سے بنایا گیا ہے اس پرفیوم کی بوتل کو عالمی شہرت یافتہ جیول ڈیزائنر مارٹن کیٹز نے ڈیزائن کیا ہے۔
اس بوتل پر 2700 ہیرے، 183 پیلا پکھراج کا پتھر، 15 گلابی ہیرے، روبی سمیت دیگر قیمتی ہیرے اور پتھربھی سجائے گئے ہیں، اس پرفیوم کی قیمت ایک ملین ڈالر ہے۔