18 ستمبر ، 2024
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست میں بیرونی ادائیگیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے اگست میں دنیا سے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر کی اشیا خریدیں اور دنیا کو 2 ارب 48 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا فروخت کیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ پاکستان کا تجارتی خسارہ اگست 2024 میں 2.22 ارب ڈالر رہا، اگست میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.02 ارب ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستان نے اگست میں 2.94 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں ہیں جبکہ پاکستان کو اگست میں 15 کروڑ ڈالر کے دیگر رقوم موصول ہوئیں۔
پاکستان کی اگست ادائیگیوں اور وصولیوں کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ 7.5 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔