Time 19 ستمبر ، 2024
کھیل

سابق آسٹریلوی اوپنر بھارتی فلم میں جلوہ گر، ڈان کے کردار کی تصاویر سامنے آگئیں

سابق آسٹریلوی اوپنر بھارتی فلم میں جلوہ گر، ڈان کے کردار کی تصاویر سامنے آگئیں
ڈیوڈ وارنر کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ 

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، انہیں میلبرن کے یارا ریور پر ایک شوٹنگ میں حصہ لیتے ہو ئے دیکھا گیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جنہیں وارنر کی ایکشن فلم کی شوٹنگ بتایا جا رہا ہے، ڈیوڈ وارنر نے گردن اور ہاتھوں پر ٹیٹو بنوائے ہیں اور اسلحہ بھی تھاما ہوا ہے۔

سابق آسٹریلوی اوپنر بھارتی فلم میں جلوہ گر، ڈان کے کردار کی تصاویر سامنے آگئیں
ڈیوڈ وارنر نے ایک بھارتی اشتہاری کمپنی کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں وارنر کو سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اترتے اور پھر ایک بڑی لالی پوپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کے اس پراجیکٹ کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس پراجیکٹ کو بالی وڈ کا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں ڈیوڈ وارنر نے ایک بھارتی اشتہاری کمپنی کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی اوپنر بھارتی فلم میں جلوہ گر، ڈان کے کردار کی تصاویر سامنے آگئیں
 وارنر کے پراجیکٹ کو بالی وڈ کا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے

ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ساوتھ انڈین فلم کا پراجیکٹ ہے جس میں وہ ڈان کا کردار کر رہے ہیں، وارنر بھارتی گانوں پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :