Time 19 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہریتھک کی سابقہ اہلیہ سوزین کے بھائی مشہور اداکار نے بہن بہنوئی کی طلاق کی وجہ بتادی

ہریتھک کی سابقہ اہلیہ سوزین کے بھائی مشہور اداکار نے بہن بہنوئی کی طلاق کی وجہ بتادی
اداکار نے نے اپنی بہن سوزین خان کے نئے رشتے، بوائے فرینڈ ارسلان گونی سے متعلق بھی بات کی__فوٹو: فائل

ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بھائی اداکار زید خان نے 10 سال بعد بہن اور بہنوائی کے درمیان طلاق کی وجہ بتادی۔

اداکار ہریتھک روشن اور ڈیزائنر سوزین خان بچپن کے دوست تھے جنہوں نے 2000 میں شادی کی تاہم بدقسمتی سے یہ شادی 14 سال بعد ختم ہوگئی جن کے 2 بیٹے بھی ہیں۔

حال ہی میں اب زید خان نے یوٹیوب پلیٹ فارم پر  سبھوجیت گھوش کو انٹرویو دیا جس میں اداکار  نے اپنی بہن سوزین اور ہریتھک کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے رشتے سے احترام اور محبت کے ختم ہو جانے کو قرار دیا۔

زید خان نے کہا کہ ہم ایک بہت ہی ماڈرن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ایک کہاوت ہے کہ خون پانی سے زیادہ گاڑھا ہوتا ہے، اگر دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے لیکن ان میں بہت سی دوسری چیزیں مشترک ہیں تو ان کو سمجھنا اور ان کا ساتھ دینا چاہیے، ایک جوڑی کے لیے ان کی محبت اور ان کے درمیان مثبت تعلق کو خاندان، بچوں سمیت سب ذمے داریوں سے بالاتر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روشن خیال لوگ ہیں، جب تک ایک دوسرے کا دل میں احترام ہو تو ہم اسے ناصرف اپنے اندر بلکہ اپنے بچوں میں بھی منتقل کرتے ہیں مگر جب ایک رشتے میں سے احترام ختم ہو جائے تو اس رشتے کو ختم کرنا ہی صحیح ثابت ہوتا ہے۔

زید خان نے اپنے سابق بہنوئی ہریتھک روشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھائی ہریتھک کے بھی بہت قریب ہوں، وہ ایک بہترین شخصیت کا مالک ہے جس کا دل سونے کا ہے، ہریتھک کی نئی پارٹنرز صبا آزاد ایک شاندار خاتون ہیں۔

زید خان نے اپنی بہن سوزین خان کے نئے رشتے، بوائے فرینڈ ارسلان گونی سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ ارسلان گونی بھی ایک اچھا انسان ہے، کیا بات ہے، زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے۔

مزید خبریں :