Time 19 ستمبر ، 2024
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر کو ختم  ہوئے ہفتے میں 3 کروڑ 4 لاکھ  ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر  13 ستمبر تک 14.82 ارب ڈالر  رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے ذخائر  4.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.50 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.26کروڑ ڈالرکم ہوکر 5.31 ارب ڈالر رہے۔

مزید خبریں :