19 ستمبر ، 2024
چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 271 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ یاسر خان نے 46، شان مسعود نے 34، طیب طاہر نے 33 اور حسین طلعت نے 23 رنز کی اننگز کھیلیں۔
ڈولفنز کی جانب سے سعود شکیل، میر حمزہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، قاسم خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
272 رنز کے ہدف کے جواب میں ڈولفنز کی ٹیم اسٹالینز کے بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 25 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ڈولفنز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 32 اور آصف علی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسٹالینز کی طرف سے جہانداد خان اور مہران ممتاز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور ابرار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اسٹالینز نے 3 میچز میں 2 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ڈولفنز کو اب تک اپنے تینوں میچزمیں شکست ہوئی ہے۔
ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔