Time 19 ستمبر ، 2024
کاروبار

دوست ملکوں کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف قرض کی فراہمی پر رضامند ہوگیا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزير خزانہ محمد اورنگزيب  نےکہا ہےکہ دوست ملکوں کی یقین دہانیوں کے بعد  آئی ایم ایف مطمئن ہوگیا ہے، اجلاس بلالیا ہے ہمیں قسطوں میں رقم فراہم کرے گا جس کے لیے شرطیں پوری کرنا ہوں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتایا کہ  دوست ممالک نے آئی ایم ایف کوپاکستان کا قرض رول اوور کی یقین دہانی کرائی، یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے اجلاس بلایا ہے،آئی ایم ایف قرض کی ساری رقم یک مشت نہیں دے گا بلکہ اقساط میں رقم فراہم کرے گا جس کے لیے شرائط کوپورا کرنا ہوگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل پاور سیکٹر اصلاحات ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے اور پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، آئی ایم ایف قرض کےعلاوہ 5 ارب ڈالر اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف 5 ارب ڈالر دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے حصول میں مدد دےگا۔

 اجلاس میں وزیر مملکت علی پرویز ملک نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی ، آئندہ چار سال میں 100 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔

مزید خبریں :